English   /   Kannada   /   Nawayathi

حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی کی نمازجنازہ ندوہ اور تکیہ کلاں میں ادا کی گئی جم غفیر کی موجودگی میں نم ناک آنکھوں کے ساتھ عمل میں آئی تدفین 

share with us

لکھنو 14؍ اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر اور ناظم ندوۃ العلماء اور کئی اداروں کے سرپرست حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کل عصر سے قبل انتقال کرگئے۔ انتقال کی خبر موصول ہوتے ہیں چاہنے والوں کا ایک تانتا بندھ گیا اور لوگ آخری دیدار کے لیے ٹوٹ گئے۔ ندوہ میں کل بعد تراویح قریب دس بجے حضرت مولانا رحمۃ اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ اس موقع کی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کو دیکھنے کے بعد نمازِ جنازہ میں شریک افراد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس کے بعد جنازہ مولانا مرحوم کے آبائی گاؤں تکیہ کلاں ، رائے بریلی لے جایا گیا جہاں آج صبح جمِّ غفیر کی موجودگی میں مولانا نے دوبارہ نمازِ جنازہ ناظر عام ندوۃ العلماء مولانا بلال حسنی ندوی کی اقتداء میں ادا کی گئی اور ان کے آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا