English   /   Kannada   /   Nawayathi

افسوسناک خبر ! حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی انتقال کر گئے

share with us
moulana rabe hasani nadwi

صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی  کا انتقال ہوگیا۔گزشتہ ہفتے مولانا کی اچانک طبیعت خراب ہوئی ، سینے میں جکڑن کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی ،جس پر انھیں فوراً راۓ بریلی سے لکھنؤ لایاگیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا تھا آج دوران علاج انتقال ہوگیا۔

حضرت کی نماز جنازہ انشا الله آج رات 10 بجے دارالعلوم ندوةالعلماء میں ادا کی جائیگی اور بروز جمعہ صبح 8 بجے راۓ بریلی تکیہ میں تدفین عمل میں لائی جائے گی ۔

اللہ تعالی حضرت کی بال بال مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے ، خدمات قبول فرمائے امت مسلمہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین 

محمد رابع حسنی ندوی اترپردیش کے بریلی میں سال 1929ء میں پیدا ہوئے۔ مولانا ، عربی اور اردو زبانوں میں تقریباً 30 کتابوں کے مصنف ہیں۔رابع حسنی ندوی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے چوتھے صدر اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے ناظم تھے ۔ نیز مولانا رابع حسنی ندوی عالمی رابطہ ادب اسلامی ریاض (سعودی عرب) کے نائب صدر اور رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے رکن اساسی بھی تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا