English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیٹے کی انکاونٹر کی خبر سن کرعدالت میں غش کھا کر گرگئے عتیق احمد ، یوگی نے کی ایس ٹی ایف کی سراہنا !

share with us

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کا بیٹا اسد کا ایس ٹی ایف نے جھانسی میں انکاؤنٹر کردیا ہے۔ انکاؤنٹر میں عتیق احمد اور شوٹر غلام احمد کا انکاؤنٹر کردیا گیا ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف نے اسد اور غلام کا انکاؤنٹر کیا ہے۔بیٹے کی موت کی خبرسن کر ہی عتیق احمد کو عدالت میں چکر آگیا اور وہ وہیں گرگئے۔

عتیق احمد کے بیٹے اسد اور غلام پر 5-5 لاکھ  روپئے کا انعام تھا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ پولیس نے دونوں کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ٹی ایف کے چیلنج کرنے پر دونوں نے فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

اس انکاؤنٹر سے متعلق یوپی پولیس نے جانکاری دی کہ اسد ولد عتیق احمد اور غلام ولد مقصودن دونوں پریاگ راج کے امیش پال قتل سانحہ میں وانٹیڈ تھے۔ ان دونوں نے ملزمین پر 5-5 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ جھانسی میں ڈی ایس پی نویندو اور ڈی ایس پی ومل کی قیادت میں یوپی ایس ٹی ایف ٹیم کے ساتھ دونوں انکاؤنٹر میں مارے گئے۔ دونوں کے پاس سے غیرملکی ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ردعمل

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے انکاؤنٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یوپی ایس ٹی ایف کی سراہنا کی ہے۔ وہیں چیف سکریٹری سنجے پرساد نے اس انکاؤنٹر کی جانکاری وزیراعلیٰ کو دی ہے۔ حالانکہ اس انکاؤنٹر کے بعد لاء اینڈ آرڈر سے متعلق میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس پورے معاملے میں وزیراعلیٰ کے سامنے رپورٹ رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ امیش پال قتل سانحہ کے بعد سے اسد فرار چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو امیش پال کا دن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں امیش پال کی بیوی نے سابرمتی جیل میں بند عتیق احمد پراہم سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عتیق احمد سمیت اس کی اہلیہ شائستہ پروین اور اس کے بیٹے اور بھائی کے ساتھ ہی کئی شوٹروں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرایا تھا۔ تبھی سے پریاگ راج پولیس سمیت ایس ٹی ایف، کرائم برانچ اور دیگر ریاستوں کی پولیس بھی فرار ملزمین کی گرفتاری کے لئے تمام مشتبہ ٹھکانوں پر دبش دے رہی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا