English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرلہ : بم بناتے ہوئے آرایس ایس کارکن زخمی

share with us

نئی دہلی :کیرالہ میں  ایک گھر  میں بم دھماکے دوران راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ ایک نوجوان  زخمی ہو گیا۔مکتوب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  یہ واقعہ منگل کی رات کیرالہ کے کنور ضلع میں ایرنجولیپلم کے قریب  پیش آیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ بم بنانے کے دوران دھماکہ  ہو گیا جس میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں وشنو (20) کی ہتھیلیاں دھماکے سے ٹکڑے ٹکرے ہو کر بکھر گئیں۔ اسے فوری طبی امداد کے لیے کوزی کوڈ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی رات تقریباً 12 بجے ہوا۔ وشنو کے گھر کے قریب ایک کھیت میں اس وقت یہ دھماکہ ہوا جب وہ لوگ بم بنانے میں مصروف تھے ۔

کنور چلا بیبی میموریل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد وشنو کو کوزی کوڈ منتقل کیا گیا۔ اس  کا  ہاتھ اور جسم  کے متعدد اعضا دھماکے سے خطرناک سطح تک زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس فی الحال اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا دھماکے میں کوئی اورتو زخمی  نہیں ہوا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس واقعے سے کچھ دن پہلے اسی جگہ پر  ایک اور دھماکہ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق  ایک ماہ کے اندر دھماکہ کا یہ دوسرا  واقعہ ہے جس میں ہندوتوا کارکن بم بنانے کے دوران دھماکے سے زخمی ہوا ہے ۔ اس سے قبل کنور کے کاکایانگڈ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ایک کارکن سنتوش اپنے ہی گھر میں رکھے ہوئے دھماکہ خیز بم سے ہونے والے دھماکے میں زخمی ہو گیاتھا۔دھماکے میں سنتوش کی اہلیہ لسیتا بھی زخمی  ہو گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ کنو تھانہ علاقے میں واقع سنتوش کے گھر کے اندر ہواتھا۔ سنتوش مبینہ طور پر بم بنا رہاتھا اسی وقت دھماکہ ہو گیا جس سے وہ اور اس کی بیوی زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی سے اس کی ماں اور بچے جو دھماکے کے وقت دوسرے کمرے میں تھے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا