English   /   Kannada   /   Nawayathi

انوا کے جامع مسجد کے امام پر جان لیوا حملے کے مجرمین پر سخت کارروائی کرنے جماعت اسلامی ہند و دیگر برادران وطن کی تنظیموں کا مطالبہ*

share with us

:30مارچ2023(فکروخبر/ذرائع)انوا تعلقہ بھوکردن ضلع جالنہ میں دو دن قبل چند شر پسند عناصر نے جامع مسجد انوا گاؤں کے امام حافظ ذاکر پر  افطار کے بعد وہ جامع مسجد میں قرآن مجید کی تلاوت کررہے تھے اسی وقت منصوبہ بند طریقے سے تین افراد نے انہیں مسجد کے باہر بلاکر ان پر حملہ کیا  اور انہیں زبردستی جئے شری رام کہنے پر مجبور کیا گیا   ان کی داڑھی بھی  کاٹ دی گئی  شدید مار کے نتیجے میں حافظ ذاکر بے ہوش ہو گئے۔ یہ بزدلانہ اور انسانیت سے گری ہوئی حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس سے پہلے بھی ایک جلوس نے اسی مسجد کے سامنے ڈی جے بجاکر خوب ہنگامہ کیا تھا اور سماج میں نفرت پیدا کرنے والے نعرے لگائے تھے۔ 

 

 اسی وقت اگر پولیس انتظامیہ اقدام کرتی تو شاید یہ واقع پیش نہ آتا۔ ذمہ داران جالنہ نے ایڈیشنل پولس سپریڈنٹ کاڑے صاحب سے یہ بات کہی اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ یہ پہلا اور آخری واقعہ ہو ایسے واقعات امن وامان کو سخت نقصان پہنچانے والے ہوتے ہیں۔   خاطی افراد کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان سماج دشمن عناصر پر دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے  تاکہ آئندہ اس طرح کی کوئی حرکت نہ کریں اور ہمارے ضلع میں امن و امان قائم رہ سکے

وفد میں سنیر قائد خان اقبال پاشاہ ، عبدالمجیب سیکریٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر ، پرمیشور گربڑے، سائناتھ چینا دوارے، شیتکری سنگھٹنا سدھارتھ پوار جنرل سیکریٹری مول نیواسی سنگھ مہاراشٹر ، محمد عبدالماجد ضلع صدر ایم آئی ایم جالنہ ، بدر چاوس ضلع صدر کانگریس اقلیتی سیل ، شیخ اسماعیل امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جالنہ ، سید شاکر مقامی سیکریٹری ، عبدالروف پرسو والے سابقہ سبھا پتی ضلع پریشد، لیاقت علی خان یاسر ضلع نامہ نگار اورنگ آباد ٹائمز، لطیف الدین صدیقی، عبدالحمید، سید فرقان صدر یوتھ ونگ جالنہ ، ڈاکٹر مصعب، ناظم منیار، عبدالرشید،عبدالعزیز چاوس، و دیگر شہر کے ذمہ داران  موجود تھے 

ایڈیشنل ایس پی کاڑے  صاحب نے کہا کہ ایس پی صاحب نے اسی وقت جائے واردات پر پہنچ کر جائزہ لیا اور لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے ہم نے دو ٹیمیں اس کام کے لیے لگائی ہیں جو بہت جلد مجرموں تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی انہوں نے گزارش کی کہ ذمہ داران بھی حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے تعاون کریں۔  ملاقات کے بعد ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان قائم رکھیں قانون اپنے ہاتھ میں نہ لے سوشل میڈیا کا استعمال مثبت چیزوں کے لیے کریں افواہوں پر دھیان نہ دیں اگر کوئی بات معلوم ہوجائے تو ذمہ داران تک اسکو پہنچائیں 

دریں اثنا  ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند جالنہ صدیقی عبدالقدوس اپنے ساتھیوں کے انوا گاؤں جاکر  جس مسجد میں یہ واقع پیش آیا وہاں جاکر ذمہ داران سے ملاقات کی اور حقیقی صورت حال معلوم کرکے گاؤں کے ساتھیوں کی ڈھارس بندھوائی

رپورٹ : ذوالقرنین احمد 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا