English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : وہ خاص پکوان جن کے لئے شہری بازار کا کرتے ہیں رخ

share with us

بھٹکل 30؍ مارچ 2023(فکروخبرنیوز) دنیا میں بھرکے مسلمان افطاری کے مطابق مختلف لذیذ پکوان تیار کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ آئے دن گھروں میں نئے نئے پکوان سے دسترخوان سجا رہتا ہے لیکن اب ہر چیز بازار میں دستیاب ہونے کی وجہ سے گھروں میں پکوان بنانے کا اہتمام سال بہ سال کم ہوتا جارہا ہے۔ 
دن بھر روزہ رکھنے کے بعد روزہ دار کو جو فرحت ہوتی ہے اس کا اندازہ روزہ دار ہی لگا سکتا ہے خود حدیث میں بھی اس کا تذکرہ ہے کہ روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں ، ایک خوشی افطار کے وقت اور دوسری خوشی اپنے رب سے ملاقات کے وقت (متفق علیہ) لہذا فطری چیز ہے کہ  روزہ کی حالت میں بھوک اور پیاس کو برداشت کرنے کے بعد جب کھانے پینے کی اجازت مل جاتی ہے تو دلی فرحت ہونا یقینی ہے۔ 
اپنے دسترخوان کو انواع واقسام کے کھانوں سے سجاکر اسے خوشی محسوس ہونا بھی فطری بات ہے اور اس کے لیے وہ بازار کا رخ کرتا ہے۔ اب گھروں میں اہتمام سے تیار کی جانے والی اشیاء بھی بازار میں آسانی کے ساتھ دستیاب ہوجاتی ہے اس لیے اسے صرف بازار تک پہنچنے کی محنت کرنی پڑتی ہے۔ 
بھٹکل کے مختلف علاقوں میں افطاری کا سامان خریدنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ بازار کا رخ کرتے ہیں۔ اس کے لیے مشہورچوک بازار ہے جہاں ذائقہ دار مختلف پکوان اور ٹھنڈی مشروبات دستیاب ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ سلطانی اسٹریٹ ، مدینہ کالونی میں بھی افطار سے قبل بھیڑ دیکھنے میں آرہی ہے۔ یہاں پر سموسہ ، بجے ، انڈا ، بٹاٹے وڑا کے علاوہ دیگر تلی ہوئی اشیاء میں رول وغیرہ بھی دستیاب ہیں۔ زمانہ نے بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی اور اس کے پیشِ نظر اب برگر اور پیزا بھی افطار کی اشیاء میں شامل ہوگئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی من پسند اشیاء میں بریانی سویاں ، کھچڑی وغیرہ بھی دستیاب ہیں۔ 
قارئین سے فکروخبر کی گذارش یہ ہے کہ افطار کے لیے من پسند ااشیاء ضرور خریدیں لیکن افطاری سے قبل دعاؤں کا بھی اہتمام کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا