English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں صحافیوں کو بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹ دینے کا رہے گا اختیار

share with us

30؍ مارچ 2023 (فکروخبرنیوز) 10 مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کی کوریج کرنے والے رجسٹرڈ صحافیوں کو ریاست کے لیے پہلی بار پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔ کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی جانب سے الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی کہ ڈیوٹی پر موجود صحافیوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کے بعد رجسٹرڈ صحافیوں کو ضروری خدمات کے زمرے میں شامل کرنے کے بعد یہ فیصلہ آیا ہے۔ صحافیوں کو کرناٹک میں رجسٹرڈ ووٹر ہونا چاہیے اور وہ اپنے مقرر کردہ پولنگ مراکز سے دور ڈیوٹی پر ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور معذور افراد کے لیے ووٹ فرام ہوم (VFH) پہل متعارف کرائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد تقریباً 12.15 لاکھ بزرگ ووٹرز اور 5.55 لاکھ معذور افراد کو بااختیار بنانا ہے، جنہیں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اہلکار اہل ووٹروں کے گھروں کا دورہ کریں گے اور ان کے حق رائے دہی کے استعمال میں ان کی مدد کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا