English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں 97 فیصد اراکین اسمبلی کروڑ پتی ہیں : رپورٹ

share with us

بنگلورو 25؍ مارچ 2023 : کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 قریب ہیں۔ ایسے میں تمام پارٹیوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سے پہلے سال 2018 میں کرناٹک اسمبلی انتخابات ہوئے تھے جس میں تقریباً 97 فیصد ممبران کروڑ پتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے 118 ایم ایل اے میں سے 112 کروڑ پتی ہیں۔

اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 26 فیصد قانون سازوں نے حلف نامے میں اپنے خلاف سنگین مقدمات کی معلومات دی ہیں۔ بی جے پی ایم ایل اے کی تعداد 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف الیکشن کمیشن نے جمعرات کو اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (ADR) میں کیا۔

کرناٹک میں تقریباً تمام جماعتوں کے ارکان کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کی بات کریں تو 112 میں سے 49 ایم ایل ایز، کانگریس کے 67 ایم ایل ایز میں سے 16، جے ڈی کے 30 ایم ایل ایز میں سے 9 اور چار میں سے دو آزاد ایم ایل اے نے اپنے خلاف مجرمانہ کیس کا اعلان کیا ہے۔

اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے 219 موجودہ ایم ایل ایز میں سے 73 (33فیصد) نے 12ویں جماعت تک تعلیمی قابلیت ظاہر کی ہے۔ جبکہ 140 ایم ایل اے نے اپنی گریجویشن مکمل کر لی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف 2 ایم ایل اے کے پاس ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے۔

کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات ہونے ہیں۔ جو کہ مئی 2023 کے آس پاس ہوں گے ۔ کرناٹک اسمبلی کی میعاد 24 مئی 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔ بی جے پی کے 118 ایم ایل ایز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، فی امیدوار اوسط اثاثہ 19.6 کروڑ روپے تھا۔ جبکہ جنتا دل کے ایم ایل ایز کی اوسط اثاثہ جات 4.64 کروڑ روپے اور چار آزاد ایم ایل ایز کی اوسط اثاثہ 40.52 کروڑ روپے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا