English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوتواسے متعلق ٹویٹ پر اداکار گرفتار، بجرنگ دل کارکن نے درج کی تھی شکایت

share with us

:21مارچ2023(فکروخبر/ذرائع)کنڑ اداکار چیتن کمار کو منگل کے روز 21 مارچ کو بنگلورو میں شیشادری پورم پولیس نے ایک ٹویٹ کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ اداکار نے پیر کے روز ایک ٹویٹ کرتے ہوئےکہا تھا کہ 'ہندوتو جھوٹ پر قائم ہے'۔ اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہندوتو کی بنیاد جھوٹ پر مبنی ہے اور اسے صرف سچ سے ہی شکست دی جاسکتی ہے'۔اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئےلکھا کہ ' ہندوتو ایک جھوٹ پر قائم ہے۔ ساورکر کا دعوی: بھارتی قوم اس وقت شروع ہوئی جب رام نے راون کو شکست دی اور ایودھیا واپس آئے۔ جو ایک جھوٹ ہے۔ 1992: بابری مسجد ’رام کی جائے پیدائش‘، یہ بھی جھوٹ ہے۔ 2023: اوریگوڑا-ننجے گوڑا ٹیپو کے 'قاتل' ہیں، ایک جھوٹ ہے۔ ہندوتو کو سچائی سے شکست دی جا سکتی ہے، سچائی ہے برابری ہے'۔

اس ٹویٹ کے بعد دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل کے ایک رکن، جس کی شناخت شیوکمار کے طور پر ہوئی، نے شیشادری پورم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس میں الزام لگایا کہ اس سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جس کے بعد اداکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکار کو گرفتار کیا گیا ہو۔ چیتن کمار، جسے چیتن کمار آہمسا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک سرگرم سماجی کارکن ہے اور اکثر سماج کے کئی موجودہ مسائل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی رائے ظاہر کرتے رہتے ہیں۔ انہیں گزشتہ سال فروری میں حجاب تنازع کے درمیان ہائی کورٹ کے ایک جج کرشنا ڈکشٹ کے خلاف ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، جو اس وقت حجاب کیس کی سماعت کر رہے تھے۔

کمار نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'یہ وہ ٹویٹ ہے جو میں نے تقریباً دو سال پہلے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بارے میں لکھا تھا۔ جسٹس کرشنا ڈکشٹ نے جنسی کے ایک معاملے میں اسی طرح کے پریشان کن تبصرے کیے تھے۔ اب وہی جج فیصلہ کر رہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں حجاب قابل قبول ہیں یا نہیں۔ کیا اس کے پاس وضاحت کی ضرورت ہے'۔ ہائی کورٹ کے جج کے خلاف ٹویٹ کرنے کے مہینوں بعد کنڑ اداکار پر ایک بار پھر مقدمہ درج کیا گیا۔ اداکار نے اس بار اپنے ٹویٹ میں 'بھوت کولا' پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' یہ ہندو ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بھوت کولا ساحلی کرناٹک کے لوگوں میں عام ہے اور اس پر فلم کنتارا بھی بنائی گئی ہے جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا