English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی معافی نہیں مانگیں گے : کانگریس

share with us

:21مارچ2023(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا کے بیان کے بعد اب کانگریس نے شدید جوابی حملہ کیا ہے۔ پاترا نے صبح کہا تھا کہ راہل گاندھی کو معافی مانگنی پڑے گی، ہم اسے کروا کر رہیں گے۔ اس کے جواب میں کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا ہے کہ شاہ اور شہنشاہ جانتے ہیں کہ راہل گاندھی معافی نہیں مانگیں گے۔ اس کے بعد بھی بی جے پی کے ترجمان بغیر نہائے آگئے۔ 

کھیڑا نے مزید کہا، جو لوگ 9 بار ناک رگڑ کر انگریزوں سے معافی مانگتے ہیں اور وائسرائے سے پنشن لیتے ہیں وہ کانگریس کو حب الوطنی کا درس دیتے ہیں تو ہنسی آتی ہے۔ حکومت پر تنقید ملک پر تنقید نہیں ہے۔ آپ جمہوریت کے کرائے دار ہیں مالک نہیں، مالک عوام ہیں۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا، "یہ ڈرامہ اس لیے ہو رہا ہے کہ راہل گاندھی وزیر اعظم کے دوست کے بارے میں سوال کر رہے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ راہل گاندھی وزیر اعظم کے سامنے اڈانی کا ذکر نہ کر دیں۔ جمہوریت کے جے چند نہ بنئے، ہندوستانی تاریخ آپ کو جے چند کہے گی اگر آپ ملک کی بجائے دوست کی فکر کریں گے۔ 

واضح رہے بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے پہلے راہل گاندھی کا موازنہ میر جعفر سے کیا تھا۔ پاترا نے کہا تھا، "میر جعفر کو معافی مانگنی پڑے گی۔ راہل گاندھی آج کی سیاست کے میر جعفر ہیں۔ میر جعفر نے نواب بننے کے لیے کیا کیا اور راہل گاندھی نے لندن میں کیا کیا... بالکل وہی ہے۔" نواب بننا چاہتا ہے، آج کے میر جعفر کو معافی مانگنی پڑے گی، شہزادہ یہ نہیں چلے گا۔ شہزادہ نواب بننا چاہتا ہے، اس کے لیے بیرونی طاقتوں سے مدد مانگ رہا ہے۔" 

پاترا کے اس بیان پر پون کھیڑا نے کہا کہ راہل گاندھی کو میر جعفر کہنے پر پاترا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق کانگریس کی حکومت والی ریاست میں سمبت پاترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ پورٹل پر یہ خبر ذرائع کے حوالوں سے شائع کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا