English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی دنیا کا صاف ترین شہر قرار

share with us

دبئی:12/مارچ/2023(فکروخبر/ذرائع) دبئی کو دنیا کا صاف ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق گلوبل پاور سٹی انڈیکس جسے جاپان میں موری میموریل فاؤنڈیشن نے جاری کیا، اس میں دبئی کو دنیا کا صاف ترین شہر قرار دیا گیا اور یہ خبر سنتے ہی یو اے ای کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس کامیابی پر اپنے فخر کا اظہار کرنے کیا اور کہا کہ صفائی صرف حفظان صحت کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ثقافت اور ایمان کی عکاسی ہے، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے شہر کی حفاظت، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا کیوں کہ یہ عوامل شہر کی صفائی اور مجموعی معیار زندگی سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ محمد نے کہا کہ دبئی گزشتہ 3 سالوں سے جاپان میں موری میموریل فاؤنڈیشن کے جاری کردہ گلوبل پاور سٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کا صاف ترین شہر ہے، صفائی تہذیب و تمدن کی بنیاد ہے اور یہ ایمان کا حصہ ہے، مجھے فخر ہے کہ دبئی نا صرف صاف ستھرا ہے بلکہ دنیا کا سب سے محفوظ اور خوبصورت شہر بھی ہے، آئیے اسے محفوظ، مستحکم اور خوشحال رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔

 


 

بتایا گیا ہے کہ شہروں کے درمیان عالمی مسابقت کے پیش نظر، گلوبل پاور سٹی انڈیکس (GPCI) دنیا کے بڑے شہروں کی ان کی "مقناطیسیت" یا دنیا بھر سے لوگوں، سرمائے اور کاروباری اداروں کو راغب کرنے کی ان کی جامع طاقت کے مطابق جائزہ لیتا ہے اور ان کی درجہ بندی کرتا ہے، یہ 6 افعال کی پیمائش کے ذریعے اپنی رپورٹ جاری کرتا ہے، جن میں معیشت، تحقیق و ترقی، ثقافتی تعامل، رہنے کی اہلیت، ماحولیات اور قابل رسائی ایک کثیر جہتی درجہ بندی فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرت ہیں، GPCI مسلسل بدلتی ہوئی دنیا میں عالمی شہروں کی طاقتوں، کمزوریوں اور چیلنجوں کو نہ صرف درجہ بندی کے ذریعے بلکہ اس درجہ بندی کے مخصوص اجزاء کے تجزیہ کے ذریعے بھی سمجھنے کے قابل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا