English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر اردوان نے ترکیہ میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کی وجہ بتادی!

share with us

انقرہ: 10/مارچ/2023(فکروخبر/ذرائع)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں آئندہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات شیڈول کے مطابق رواں سال 14 جون کو ہونے تھے تاہم صدر اردوان نے ایک ماہ قبل اس کے انعقاد کا اعلان کیا۔

رجب طیب اردوان نے آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت 14 مئی 2023ء کو صدارتی اور پارلیمانی الیکشن کروانے کا حکم نامہ دستخط کر کے جاری کر دیا۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام 14 مئی کو اپنا نیا صدر اور پارلیمنٹ کے اراکین کا انتخاب کریں گے۔

ترکیہ کے صدر نے قبل ازوقت انتخابات کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ 18 جون کو ہمارے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کا تعین کرنے والے یونیورسٹی اینٹرس امتحان شیڈول تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جون میں اندرون و بیرون ملک سے ہمارے لاکھوں شہریوں نے فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے روانہ ہونا ہے اور اس کے علاوہ اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں منانے کیلیے لاکھوں شہری اپنے آبائی مقامات کا رُخ کریں گے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا