English   /   Kannada   /   Nawayathi

اورنگ آباد کا نام بدلنے کے خلاف امتیاز جلیل کی بھوک ہڑتال

share with us

اورنگ آباد:05مارچ2023(فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹر میں اورنگ آباد کا نام بدل کرچھتراپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم پی امتیاز جلیل کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کا اتوار کو دوسرا دن ہے۔

غورطلب ہے کہ ریاست اور مرکزی حکومت نے اورنگ آباد ضلع کا نام تبدیل کرکے چھترپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے خلاف جلیل نے ہفتہ سے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے غیر معینہ بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ وہ اورنگ آباد کے رکن اسمبلی تھے اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا ’میں اورنگ آباد میں ہی پیدا ہوا تھا اور یہیں پر مروں گا۔‘‘

دریں اثنا، سینئر شیو سینا لیڈر چندرکانت کھیرے نے امتیاز جلیل سے تاریخ کا مطالعہ کرنے کو کہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ (جلیل) شہر کا نام تبدیل کرنے کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ اس درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سٹی صدر شیریش بورالکر نے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم مغل اور نظاموں کی وارث ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا