English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے پر عائد کی پابندی

share with us

ریاض: 04/مارچ/2023(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور انہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی عرب کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان عبداللہ العنزی نے بیان میں کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور انہیں مواصلاتی مقامات پر شائع کرنے سے روکنے کا مقصد اسلام کا تحفظ اور منبروں کو استحصال سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تصاویر پر پابندی کا فیصلہ کسی بھی امام یا مبلغ پر عدم اعتماد کے باعث نہیں کیا گیا بلکہ کسی بھی سنگین غلطی کو پیش آنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا