English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجٹ ایئرلائن فلائی دبئی نے ریکارڈ منافعے کا کیا اعلان

share with us

1/مارچ/2023(فکروخبر/ذرائع)وبا کی پابندیاں ختم اور فضائی سفر بحال ہونے کے بعد بجٹ ایئرلائن فلائی دبئی نے ریکارڈ منافعے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سیاحت اور کاروبار کے مرکز دبئی کی کمپنی نے سنہ 2022 میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر منافع کمایا۔

یاد رہے کہ سنہ 2020 میں فلائی دبئی نے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا تھا۔

کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’گذشتہ برس اچھی کارکردگی کی وجہ سے قطر میں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران فلائی دبئی کی جانب سے 1300 کے قریب شٹل فلائٹس چلائی گئیں۔

میگا ایونٹ میں 30 روز کے دوران مختلف ممالک کے ایک لاکھ 33 ہزار فٹ بال شائقین نے فلائی دبئی کے ذریعے سفر کیا۔

غیث ال غیث کے مطابق ’سنہ 2022 کمپنی کے لیے بہت اچھا رہا کیونکہ ایکسپو 2020 کے آخری چند ماہ اور قطر میں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی وجہ سے فضائی سفر میں اضافہ ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا