English   /   Kannada   /   Nawayathi

 امارات: مارچ میں پیٹرول ہوگا مہنگا جبکہ  ڈیزل سستا

share with us

28/فروری/2023فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات میں منگل 28 فروری کو مارچ 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہوا ہے۔

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔‘

پیٹرول سپر 98 مارچ میں 3.09 درہم فی لٹر ملے گا۔ فروری میں اس کی قیمت 3.05 درہم فی لٹر تھی۔

سپیشل 95 جو فروری میں 2.93 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت 2.97 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

ای پلس 91 اضافے کے بعد اب 2.90 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ فروری میں 2.86 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔

ڈیزل کی قمیت میں کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 3.14 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت فروری میں 3.38 درہم فی لٹر مقرر تھی۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا