English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان کی دو ریاستوں میں زلزلہ کےجھٹکوں سے خوف میں عوام

share with us

:28فروری2023(فکروخبر/ذرائع)منگل کے روز ہندوستان کے علاوہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلہ آنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں پہلے تو منی پور میں منگل کے روز علی الصبح تقریباً 3 بجے زلزلہ آیا، اور پھر میگھالیہ میں صبح تقریباً 7 بجے زلزلہ کا اثر محسوس کیا گیا۔ نیشنل سنٹر فار سسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق منی پور کے نونی ضلع میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ ساتھ ہی یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ اس کی گہرائی زمین کی سطح سے 25 کلومیٹر اندر تھی۔ جہاں تک میگھالیہ کا سوال ہے، وہاں زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 محسوس کی گئی ہے۔

دوسری طرف افغانستان میں 4.1 شدت کا زلزلہ آنے کی خبر موصول ہو رہی ہے۔ منگل کے روز بوقت صبح یہ زلزلہ آیا جس سے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ حالانکہ اس زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اسی طرح تاجکستان میں 28 فروری کی صبح تقریباً 5.30 بجے 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ تاجکستان میں زلزلہ کی اطلاع این سی اے نے بھی دی ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز ترکیے میں ایک بار پھر 5.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے ایک شخص کی جان لے لی۔ ترکیے میں تازہ زلزلہ کے سبب تقریباً 70 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ نیوز ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق پیر کو آئے زلزلہ کا مرکز مالٹا علاقہ کے یسلرٹ ضلع میں واقع تھا۔ یہاں 6 فروری کو بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ ڈیزاسٹر و ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے شروع میں زلزلہ سے پہلے متاثر ہوئی 25 عمارتیں پیر کے روز آئے تازہ زلزلہ سے منہدم ہو گئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا