English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا اطہر حبیب صاحب اور جناب سراج عظیم صاحب کی دفتر فکروخبر آمد

share with us

بھٹکل 06 فروری 2023(فکرو خبر نیوز)  تاج المساجد بھوپال کے شیخ الحدیث مولانا اطہر حبیب صاحب اور ادب اطفال کی جانی مانی شخصیت جناب سراج عظیم صاحب کی بروز اتوار عصر سے قبل دفتر فکرو خبر آمد ہوئی۔
اس موقع پر رفیق فکرو خبر مولانا مفتی عبد النور فکردے ندوی نے مولانا اطہر حبیب کا ملک اور ملت کے مسائل کے تناظر ایک انٹرویو لیا جس میں مولانا نے کئی ایک پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ یہ انٹرویو عنقریب فکرو خبر کے یوٹیوب چینل فکرو خبر ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
مولانا نے فکرو خبر کے جملہ پروگرام کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے بعد دعوتی نقطے نظر سے انجام دی جانے والی صحافتی خدمات اور کاوشوں کو سراہا اور اسے موجودہ دور کی ضرورت قرار دیا۔
 فکرو خبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر مولانا ابوبکر ندوی اور صہیب نعمانی وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا