English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر : اب غریبوں کےمکان پر چلا بلڈوزر

share with us

سری نگر:04فروری2023(فکروخبرنیوز)جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پادشاہی باغ علاقے میں ہفتے کی صبح محکمہ مال کی ٹیم نے غریبوں کے ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ ہم غریب طبقے سے وابستہ ہیں اور محکمہ مال کی جانب سے اُنہیں نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پادشاہی باغ سری نگر میں ہفتے کی صبح محکمہ مال کی ٹیم نے کباڑی ڈھانچوں کو مسمار کیا۔ اس موقع پر خواتین اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور بلڈوزر کے سامنے آگئے۔ مظاہرین نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہم نے بینکوں سے لون حاصل کرکے یہاں پر تعمیرات کھڑی کی اور باضابط طور پر کرایہ بھی دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ دیہاڑی مزدور ہیں، سرکارکی جانب سے جو کیا جا رہا ہے وہ ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ خواتین نے روتے ہوئے کہا کہ ہم راستے پر آگئے ہیں، پچھلے بیس برسوں سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ مال صرف غریبوں کے ڈھانچوں کو مسمار کر رہی ہیں امیروں اور بااثر افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

اس موقع پر ایس ڈی ایم سری نگر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کاہچرائی اور اسٹینڈ لینڈ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف چلائی جا رہی مہم جاری رہی گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا