English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی فضائیہ کے دو طیارے حادثہ کا شکار

share with us

نئی دہلی:28 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع)ہفتہ کی صبح مدھیہ پردیش کے مرینا میں فضائیہ کے دو طیارے حادثہ کا شکار ہو گئے ،یہ تربیتی طیارے تھے،دونوں طیاروں نے گوالیار سے پرواز بھری تھی جہاں تربیتی مشق جاری تھی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس حادثے میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے سکھوئی-30 اور میراج-2000 گر کر تباہ ہو ئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی انجام دی۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئربیس سے ٹیک آف کیا تھا، جہاں مشق جاری تھی۔ وزیر دفاع نے اس واقعے کے حوالے سے فضائیہ کے سربراہ سے بات کی ہے۔

میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے مورینا کے کلکٹر نے بتایا کہ جیٹ طیارے صبح 5:30 بجے گر کر تباہ ہوئے تھے اور دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے۔ حادثے کے بعد فضائیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی ہے۔ جس کے بعد انکشاف ہوگا کہ دونوں طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے یا حادثہ کسی اور وجہ سے پیش آیا۔ معلومات کے مطابق حادثے کے وقت سکھوئی 30 میں دو پائلٹ تھے جبکہ میراج 2000 میں ایک پائلٹ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2 پائلٹ محفوظ ہیں۔

مورینا میں مقامی لوگوں  کے ذریعہ  بنائی گئی ایک ویڈیو میں طیارے کا ملبہ زمین پر پڑا نظر آ رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کیا، "آئی اے ایف کے سکھوئی-30 اور میراج-2000 طیاروں کے مورینا میں کولارس کے قریب گرنے کی خبر، بہت افسوسناک ہے۔ مقامی انتظامیہ کو فوری ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں فضائیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی،ایشور سے دعا ہے کہ طیاروں کے پائلٹ محفوظ رہیں۔

وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کے گر کر تباہ ہونے پر فضائیہ کے سربراہ نے معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزیر دفاع نے ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں   کے بارے میں دریافت کیا اور وہ پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کلکٹر سے بات کی۔ اب تک 3 میں سے 2 پائلٹس کا سراغ لگایا جا چکا ہے۔ دونوں پائلٹ زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا