English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے مختلف حکومتی اور تعلیمی اداروں میں 74واں یومِ جمہوریہ منایا گیا

share with us

بھٹکل26؍ جنوری 2023(فکروخبرنیوز) آج ملک بھر میں 74واں یومِ جمہوریہ پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔ بھٹکل میں مرکزی تقریب تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں اور مختلف اسکولوں کے اسکواڈ نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مشہور دینی تعلیمی درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں صدرِ جامعہ مولانا عبدالعلیم قاسمی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دستور کا مطالعہ کیا جائے اور اس سے واقفیت حاصل کی جائے ، انہوں نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظرہ میں کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں مذہبی منافرت کی جو چالیں چل رہی ہیں ان سے ملک کو بچانا ہر شہری کا فریضہ ہے جس کے لیے حصولِ علم کی کوششوں پر زور دینے کی بات کہی۔  

مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے کہا کہ دستور کی رو سے ہر شہری کو اپنے مذہب پر خود مختاری کے ساتھ چلنے کا حق حاصل ہے۔ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری دوہری ہوجاتی ہے ۔ ملک کے تئیں اس کے دستور پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے لیے زندگی گذارنے جو دستور العمل قرآن کی شکل میں دیا گیا ہے اس کے احکامات پر عمل کرنے کی فکر ہونی چاہیے۔

سابق استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ماسٹر سیف اللہ صاحب نے بھی دستور کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یکساں سول کوڈ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو ملک کے دستور کے لیے خطرہ قرار دیا۔ کیونکہ دستور نہیں تو ملک بھی نہیں ہے۔

علی پبلک اسکول بھٹکل میں اسکول کے ٹرسٹی جناب عبدالحمید صاحب دامودی نے پرچم کشائی کی۔ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل میں صدرِ تنظیم جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے اور انجمن حامئی مسلمین کے مختلف اداروں نے ذمہ داران اور وہاں کے اساتذہ نے پرچم کشائی کی تقریب میں حصہ لیا۔ مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی میں مدرسہ کے نائب صدر جناب محمد علی ڈانگی نے پرچم کشائی کی ۔ اس مرتبہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے جملہ مکاتب میں بھی پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا