English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساتوں بر اعظم کا سفر صرف چار دنوں میں !؟

share with us

نئی دھلی: 18/جنوری/2023(فکروخبر/ذرائع)دو بھارتی سیاحوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایک دلچسپ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ان دونوں نے کل چار روز کے اندر اندر ساتوں براعظم کا سفر مکمل کیا ہے۔

علی ایرانی اور سجوئے کمار مترا نے کل تین روز، ایک گھنٹے، پانچ منٹ اور چار سیکنڈ میں ساتوں براعظم کا سفر طے کیا ہے جو بظاہر ناممکن تھا۔ ان میں سے علی ایرانی ایک مشہور شخصیت ہیں اور ممتازِ ماہرِ نفسیات بھی ہیں۔

سجوئے کمار اور علی ایرانی نے چار دسمبر کو انٹارکٹیکا سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور سات دسمبر کو میلبرن پہنچے تھے۔ اس سے قبل 2020 میں متحدہ عرب امارات کی خولہ الرومیتھی نے تین روز 14 گھنٹے، 46 منٹ اور 48 سیکنڈ میں اپنا سفر مکمل کیا تھا۔ یہ ریکارڈ لگ بھگ 13 گھنٹے کے فرق سے اب بھارتی سیاحوں نے توڑ دیا ہے۔

اس موقع پر علی ایرانی نے کہا کہ ریکارڈ اسی لیے بنائے جاتے ہیں کہ کوئی انہیں برابر کردے اور توقع ہے کہ ان کا یہ ریکارڈ بھی جلد ہی برابر ہوجائے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا