English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس بار فسطائی طاقتوں کو ہمیں کچلنا ہے : مزمل قاضیا

share with us

۔ عشائیہ کے بعد مختصر سی نشست میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں ہمارے پولنگ بتیس فیصد تھی اور اسمبلی انتخابات میں تقریباً دوگنی ہوگئی لہذا اسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے ۔ جناب سی اے خلیل الرحمن صاحب نے بتایا کہ کانگریس مسلمانوں کی نہیں ہے مگر اب کی بار مد مخالف فسطائی طاقتیں رہنے کی وجہ سے کانگریس کو ساتھ دینا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کسی فرد پر قوم کا دارومدار نہ ہوبلکہ اجتماعیت اصل چیز ہے اور اب تک اس سے جڑے رہیں قوم کو فائدہ پہنچتا رہے گا ۔ تنظیم کے نائب صدر جناب پرویز نے نوجوانوں کو کام کرنے کے سلسلہ میں رہنمائی کرائی ۔ خطابات اور سیاسی رہنمائی کے بعد شرکاء کو سوالات کا وقفہ دیا گیا جہاں بعض شرکاء نے جناب عنایت اللہ شاہ بندری کی غیر حاضری کو لے کر اعتراض جتایا ۔ بعض لوگوں نے جوابات دینے کی کوشش کی تو اس پر بھی اعتراض جتایا گیا۔بالغرض اس موقع پر چونکہ متحد ہونے کے لیے جمع کیا گیا تھا تو اپیل کی گئی کہ فی الحال اعتراضات کرنے کے بجائے یکجہتی کا ثبوت دیں ۔ واضح رہے کہ اس اجلاس کا آغاز مولانا اسحاق ڈانگی ندوی کی تلاوت وترجمہ سے ہوا اور مولانا انصار خطیب ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس اجلاس کا اختتام ہوا ۔ اس اجلاس میں شہر کے تمام مساجد کے ذمہ داران کے علاوہ اسپورٹس سینٹر کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی تھی ۔ تمام مہمانوں کو بہترین عشائیہ کا انتظام کیا گیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا