English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہلا رشید کے خلاف غداری ملک کا مقدمہ درج کرنے کو ملی منظوری

share with us

نئی دہلی:10 جنوری2023(فکروخبر/ذرائع) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی سابق لیڈر شہلا رشید پر فوج کے خلاف جھوٹی خبر پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ شہلا نے 18 اگست سنہ 2019 کو کئی ٹویٹ کیے تھے جس میں انھوں نے فوج کے ذریعہ کشمیریوں پر مبینہ طور پر ظلم کی بات کہی تھی۔ ان ٹویٹس کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے شہلا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا تھا تبھی بھارتی فوج نے شہلا رشید کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔ تب سے یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے اب حکومت کی جانب سے بھیجی گئی فائل پر شہلا کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ 

Shehla Rashid

 شہلا رشید نے جے این یو سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد این آئی ٹی سرینگر سے انجینئرنگ کی۔ اس کے بعد شہلا نے بطور انجینئر بھی کام کیا۔ بتادیں کہ اگست 2019 میں جب کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کا بل پارلیمنٹ میں پاس ہوا تو شہلا رشید نے اس کی شدید مخالفت کی تھی۔ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد ان کے بیانات سرخیوں میں رہے۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے حوالے سے انہوں نے متعدد احتجاج میں مبینہ طور پر شرکت کی اور آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا