English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج ۲۰۲۳ کے لئے درخواستیں کب سے داخل کی جاسکتی ہیں

share with us

دہلی:27؍ دسمبر 2022(فکروخبر/ذرائع) حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ سفر حج 2023 کے لیے درخواست گزار یکم جنوری 2023 سے درخواست دے سکیں گے، حالانکہ ابھی تک مشن حج 2023 کے لیے حج پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے چونکہ حج پالیسی پانچ سال کے لیے ہی تیار کی جاتی ہے۔ اس لیے سال 2022 میں ہی حج پالیسی ختم ہو چکی ہے اور نئی حج پالیسی کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں یہ بات بھی کافی دلچسپ ہے کہ کیا پرانی حج پالیسی کی توسیع کی جائے گی یا پھر نئی حج پالیسی کا اعلان یکم جنوری سے قبل کیا جائے گا، کیونکہ بغیر حج پالیسی کے درخواستیں جمع کرنا بھی ریاستی حج کمیٹیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

اس کے علاوہ ابھی تک دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے پاس آئندہ یکم جنوری 2023 سے درخواست جمع کرنے سے متعلق کوئی آرڈر نہیں آیا ہے لیکن جس انداز میں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین نے یہ اعلان کیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جلد ہی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سرکولر جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس حج بیت اللہ کے لیے بھارت سے 79 ہزار عازمین حج کو اجازت ملی تھی تاہم رواں برس حالات بہتر ہونے کے باعث عازمین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ امید کی جا رہی ہے کہ رواں برس بھارت سے دو لاکھ عازمین حج بیت اللہ کے لیے جا سکتے ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے جانب سے گزشتہ میٹنگ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ رواں برس حج بیت اللہ کے لیے بھارت سے جانے والے عازمین سے لی جانے والی رقم میں ایک لاکھ روپے تک کی کمی کی جاسکتی ہے، اس سے قبل گزشتہ سفر حج کے دوران چار لاکھ سے زائد کی رقم عازمین حج سے وصول کی گئی تھی، تاہم اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ رواں برس کیا کچھ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا