English   /   Kannada   /   Nawayathi

پہونچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا

share with us

مزید قسمیہ کہا کہ جے ڈی ایس کا فنڈ ان تک نہیں پہنچ پایا جس کی وجہ سے انتخابات کی تیاریاں کرنا دشوار تھا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ اپنی ذاتی رقم انتخابات پر خرچ کرے۔ آخر انہوں نے جے ڈی ایس کارکنان سے اس انداز میں معافی مانگنے کی کوشش کی ہے کہ وہ ان کی سیاسی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ 
ملحوظ رہے کہ سیاسی بھنورمیں پھنسے شیوانند نے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی کی باغی پارٹی کے جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔جب ریاست کے ’’ کے جے پی ‘‘ اعلیٰ لیڈران مودی کی دہائی دیتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ توشوانندا نائک دوبارہ بی جے پی میں شمولیت کو عار سمجھنے لگے تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر نہ بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور نہ کسی اور پارٹی سے ہمدردی کا ۔ جیسے ہی پارلیمانی انتخابات نزدیک آنے لگے تو پھر ایک مرتبہ اپنا الو سیدھا کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے بھٹکل واطراف میں کامیابی کی طرف گامزن دکھائی دینے والی جے ڈی ایس پارٹی میں شامل ہو نے کا کھوکھلا وعدہ کیا۔ جے ڈی ایس کارکنان کی جانب سے ان کا پرزور استقبال کیا گیا تھا کہ اب کی بار ان کی پارٹی پارلیمانی انتخابات میں اترا کنڈا ضلع میں اپنی اکثریت کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے ۔ لیکن پارٹی ممبران کو ا س وقت دھچکا لگا جب پرچۂ نامزدگی کے آخری دن اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لیتے ہوئے شوانندا نائک نے پارٹی سے کھلی بغاوت کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا