English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقدامِ قتل کے الزام میں گرفتار 9 افراد کو عدالت میں ملی ضمانت

share with us

اور تنظیم کی جانب سے پیروی کررہے وکیل جناب ٹی گوڈا نے دوران جرح یہ ثابت کرنے پر کامیاب ہوگئے کہ گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی واردات کے موقع پر کسی پر بھی جان لیوا حملہ نہیں کیا گیاتھااور نہ اس غرض سے ملزمین گھر میں گھسے تھے۔ ملحوظ رہے کہ گذشتہ ماہ 24فروری کو شہر میں پیش آئے ایک واردات کے بعد کچھ مشتعل نوجوانوں نے شکیل ملا کے گھر میں گھس توڑ پھوڑ مچائی تھی ،ا ور اس کے بعد شہر کے حالات مکدر ہوگئے تھے،ا ور پیشگی حفاظتی انتظامات کے طورپر شہر بھر میں گشتی پولس کے علاوہ زائد پولس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ شہر کے دونوجوانوں پر ہوئے حملے اور اس کے بعد زخمی نوجوانوں کی جانب سے دئے گئے بیان اور شکیل ملا کی جانب سے حملہ کی کارروائی کرنے کا الزام سن کر مشتعل نوجوانوں نے یہ واردات انجام دی تھی۔ اس کے بعد نوجوانوں پر کئی الزامات لگاتے ہوئے دفعہ 307کے تحت اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یہ توڑ پھوڑ کی واردات کے پسِ منظر میں جن دو نوجوانوں پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا ان حملہ کے ملزمین ابھی تک پولس کی حراست سے دور ہیں۔ جب کہ اس سلسلہ میں شہر کے پولس تھانے میں شکیل ملا سمیت پانچ افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا