English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک بار پھر دھماکہ خیز مادے پر پولس کی گرفت

share with us

ضبط شدہ المونیم نائٹریٹ کی قیمت 70لاکھ بتائی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی انّا مالائی نے مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 238 المونیم نائٹریٹ کی تھیلیاں اپنی تحویل میں لی ہیں، ہر تھیلی 50کلوگرام المونیم سے بھری ہوئی ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ اس کے پیچھے بھی بیجو تھامس کا ہی ہاتھ ہے ۔ اس سے پہلے بھی پولیس نے دھماکہ خیر اشیاء کی کئی اقسام کو ضبط کرلیا تھا۔ ان تمام ضبط شدہ دھماکہ خیز اشیاء کی قیمت کروڑوں روپئے بتائی جارہی ہے ۔ کیرلہ سے تعلق رکھنے والے بیجو تھامس نے کارکلا میں ایک بہت بڑی زمین خریدی ہے ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق یہ زمین دھماکہ خیز اشیاء کو چھپانے کے غرض سے ہی خریدی گئی ہے ۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ سرکاری زمین پولیس کی چھان بین سے دور رکھنے کے لیے خریدی جاسکتی ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا استعمال کانکنی کے لیے یا دوسری غیر قانونی واردات انجام دینے کے لیے بھی استعمال میں لانے کے غرض سے چھپا کر رکھا گیا ہو ۔ فی الحال پولیس نے بیجو تھامس کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں اور معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا