English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا وندے بھارت ٹرین پر سفرکے دوران اویسی پر پتھراو ہواتھا یا نہیں ، کیا ہے حقیقت

share with us

:09نومبر2022(فکروخبر/ذرائع)گجرات انتخاب کے لیے ریاست کے دورے پر پہنچے اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی کی ٹرین پر پتھراؤ سے متعلق پارٹی کے دعوے کو گجرات ریلوے پولیس نے غلط ٹھہرا دیا ہے۔ ریل پولیس نے کہا کہ بغل کی لائن سے دوسری ٹرین گزرنے کے سبب ایک پتھر اچھل کر وندے بھارت ایکسپریس کی کھڑکی سے ٹکرا گیا۔ اتفاق سے اویسی اسی بوگی میں سفر کر رہے تھے۔

اس سے قبل اے آئی ایم آئی ایم ترجمان وارث پٹھان نے پیر کی شام الزام عائد کیا کہ جب پارٹی لیڈر اسدالدین اویسی وندے بھارت ٹرین میں احمد آباد سے سورت کا سفر کر رہے تھے تو اس کوچ پر پتھراؤ کیا گیا جس میں اویسی بیٹھے تھے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کو چوٹ پہنچانے کے لیے کیا گیا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ذریعہ برسرعام الزام عائد کیے جانے کے فوراً بعد گجرات ریلوے پولیس نے اس کی جانچ شروع کی۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ گور نے بتایا کہ انکلیشور اور سورت کے درمیان ٹریک پر ریلوے کا کام چل رہا ہے۔ جب وندے بھارت ایکسپریس جنوب کی طرف بڑھ رہی تھی اسی وقت پچھم ایکسپریس شمال کی جانب بڑھ رہی تھی، تبھی اچانک ایک پتھر اچھل کر کھڑکی سے ٹکرا گیا۔

افسر نے کہا کہ جائے واقعہ کے آس پاس کوئی بھی رہائشی نہیں ہے۔ اس لیے کسی بھی غنڈہ گردی کا اندیشہ نہیں ہے۔ جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ نہ تو کوئی زخمی ہوا اور نہ ہی بدلہ لینے کے ارادے سے کوئی سازش رچی گئی۔ محکمہ ریل کے ذرائع نے بتایا کہ پتھر سیٹ نمبر ای1-25 کے بغل کی کھڑکی پر لگا تھا، جب کہ اویسی ای1-21 پر بیٹھے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا