English   /   Kannada   /   Nawayathi

وندے بھارت ٹرین پر پتھراو، اویسی کررہے تھے سفر ، پارٹی نے کہا مودی جی ! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

share with us

احمد آباد:08نومبر2022(فکروخبر/ذرائع)اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اسمبلی انتخابات کے لئے گجرات کے دورے پر ہیں۔ اس دوران پیر کو وہ جس ٹرین میں سفر کر رہے تھے، اس پر پتھربازی کی گئی۔ اس واقعہ میں اویسی بال بال بچ گئے لیکن ٹرین کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان نے دعوی کیا کہ ٹرین پر سورت سے 20-25 کلومیٹر پہلے پتھربازی کی گئی۔

وارث پٹھان نے ٹوئٹ کیا، ’’اسد الدین اویسی وندے بھارت ٹرین سے احمد آباد سے سورت جا رہے تھے۔ اس ٹرین پر سورت سے 20-25 کلومیٹر پہلے حملہ کیا گیا تھا۔‘‘ وارث پٹھان نے اس واقعہ کو لے کر بی جے پی حکومت پر شدید حملہ بولا۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ’’مودی جی آپ پتھر برسا لو یا آگ کی بارش، یہ حق کی آواز نہ رکی ہے اور نہ رکے گی۔‘‘

 

غورطلب کہ الیکشن کمیشن نے 3 نومبر کو 182 رکنی گجرات اسمبلی کے دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے میں 92 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا