English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام سیکریٹریٹ ملازمین کے ٹی شرٹ جینس پہننے پر پابندی

share with us

:08نومبر2022(فکروخبر/ذرائع)آسام حکومت نے دسپور میں ریاستی سکریٹریٹ احاطہ میں کام کرنے والے اپنے سبھی ملازمین کے لیے ایک ڈریس کوڈ جاری کیا ہے۔ دفتر کے حکم کے مطابق نئے ڈریس کوڈ کے ذریعہ حکومت نے سکریٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے جینس، ٹی-شرٹ اور لیگنگ پہننے پر روک لگا دی ہے۔ اب سے سکریٹریٹ اہلکاروں کو دفتری اوقات کے دوران لازمی طور سے طے کردہ لباس پہننی ہوگی۔ مردوں کو شرٹ اور پینٹ پہننا چاہیے، جب کہ خواتین ساڑی، شلوار قمیص پہن سکتی ہیں۔ ہر بدھ کو ملازمین کو روایتی کپڑے پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران ملازمین کو وردی بھی مہیا کرائی جائے گی۔ یہاں تک کہ اسمبلی کی کارروائی کو کور کرنے والے میڈیا اہلکاروں کو بھی سرکاری گائیڈلائنس کے مطابق کپڑے پہننے ہوں گے۔ یہ حکم اسمبلی اسپیکر بسوجیت دیماری کی ہدایت پر جاری کیا گیا اور یہ تنخواہ پر کام کرنے والے ملازمین پر بھی نافذ ہوگا۔

آسام حکومت کے حکم میں سختی سے تذکرہ کیا گیا ہے کہ گائیڈلائنس پر عمل کرنے میں ناکام رہنے والے ریاستی اسمبلی کے کسی بھی ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ حکومت نے سکریٹریٹ اہلکاروں کو بھی سختی سے ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا