English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائیجیریا : سیلاب سے 500افراد ہلاک ۔14لاکھ بے گھر

share with us

ابوجہ: 16/اکتوبر/2022(فکروخبر/ذرائع) افریقی ملک نائیجیریا میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 500 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہوگئے جب کہ 90 ہزار گھر پانی میں ڈوب گئے جس کے باعث 14 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی 36 میں سے 27 ریاستوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ متاثرہ ریاستوں کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور 8 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

سیلاب سے اب تک 45 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 90 ہزار گھر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کے باعث 14 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔ کئی ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جب کہ 90 فیصد متاثرہ علاقوں میں بجلی تاحال معطل ہے۔

سیلاب سے متاثرہ 27 ریاستوں میں حد نگاہ تک پانی کھڑا ہے جس کی وجہ ان علاقوں میں امدادی سامان، غذا اور فیول کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امدادی کام ہیلی کاپٹر کے ذریعے انجام دیئے جا رہے ہیں تاہم ان کی تعداد نہایت کم ہے۔

یاد رہے کہ نائیجیریا میں 2012 میں بھی بدترین سیلاب آیا تھا جس میں 363 افراد ہلاک اور 6 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے تاہم اس بار کے سیلاب نے کہیں زیادہ تباہی مچائی ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا