English   /   Kannada   /   Nawayathi

محبوبہ مفتی نے کہا مجھے نظر بند کیا گیا ہے، پولس نے کی تردید

share with us

سری نگر:05اکتوبر2022(فکروخبر،ذرائع)پولیس نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خانہ نظر بند رکھنے کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے اور وہ سفر کرنے کے لئے آزاد ہیں۔ بتادیں کہ محبوبہ مفتی نے بدھ کی صبح اپنے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ’مجھے خانہ نظر بند رکھا گیا ہے صرف اس لئے کہ مجھے ایک پارٹی کارکن کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پٹن جانا تھا‘۔

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’اگر ایک سابق وزیر اعلیٰ کے بنیادی حقوق کو اس طرح آسانی سے دبایا جاسکتا ہے تو عام لوگوں کی حالت کا کیا تصور کیا جا سکتا ہے‘۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی رہائش گاہ کے گیٹ کی تصویر بھی اپ لوڈ کی تھی۔

سری نگر پولیس نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’وضاحت کی جاتی ہے کہ (محبوبہ مفتی) کے پٹن سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ہمیں اطلاع دی گئی تھی وہ ایک بجے پٹن جانے والی ہیں‘۔ پولیس ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’جو تصویر انہوں نے ٹوئٹ کی ہے وہ گیٹ کے اندر کی ہے اس پر تالا لگا ہوا ہے وہ اس بنگلے میں رہنے والوں نے لگایا ہے‘۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ کوئی تالا لگا ہوا نہیں ہے نہ کوئی پابندیاں ہیں وہ سفر کرنے کے لئے آزاد ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا