English   /   Kannada   /   Nawayathi

پہاڑیوں کو ریزرویشن دیں گے، گجر طبقے سے چھین کر نہیں

share with us

سرینگر:04اکتوبر2022(فکروخبر،ذرائع) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ ’’جموں کشمیر میں پہاڑی طبقے کو جسٹس جی ڈی شرما کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریزرویشن دیں گے، لیکن گجر بکروال طبقے کا ایک فیصد حصہ بھی ان سے نہیں چھینا جائے گا۔‘‘ امیت شاہ نے صوبہ جموں کے راجوری ضلع میں پہاڑی طبقے کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 کو ہٹا کر ریزرویشن کا راستہ ہموار کیا ہے۔‘‘

امیت شاہ کا کہنا ہے کہ ’’جسٹس کمیشن نے پہاڑی، گجر، بکروال کے لیے ریزرویشن کی سفارش کی ہے اور ان سفارشات کو سرکار کی منظوری ملتے ہی پہاڑی، گجر، بکروال طبقہ کو ریزرویشن ملے گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’کوئی بھی ریزرویشن دیں گے لیکن گجر بکروال کا ایک فیصد کم نہیں ہوگا۔‘‘ مرکزی وزیر داخلہ نے پہاڑی آبادی سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’’آپکے حقوق کو کوئی نہیں چھین سکتا۔‘‘ Amit shah JK Visit

امیت شاہ نے اپنے خطاب میں پہاڑی علاقوں کی تعمیر و ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے ان علاقوں میں میڈیکل کالجز اور دیگر ترقی کے پروجیکٹس کو منظوری دی ہے۔

انہوں نے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تین سیاسی خاندانوں نے جموں کشمیر میں برسوں تک راج کیا لیکن 2014 کے بعد ہر ایک کو اپنے اپنے حقوق ملے۔ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ ’’اب پہاڑیوں کو حقوق ملنے کی باری ہے۔ پہاڑیوں کی سیٹوں میں حدبندی کے بعد اضافہ ہوا ہے۔‘‘

ریلی کے دوران امیت شاہ نے کہا کہ ’’دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار ہوئیں اور تشدد کے واقعات میں بھی ہوشربا حد تک کمی واقع ہوئی، جبکہ سیاحوں کی تعداد میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا۔‘‘ اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ’’ایک کروڑ 62 لاکھ سیاح جموں کشمیر آئے جبکہ عسکریت پسندی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا