English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے کیسے دوبرادریوں کو متحد کیا

share with us

میسور:03اکتوبر2022(فکروخبر،ذرائع)کانگریس نے ٹویٹ میں کہا تین دہائیاں قبل بداناوالو گاؤں میں فرقہ وارانہ تنازعہ قتل عام میں بدل گیا تھا۔ ان کے درمیان خلیج اب تک برقرار ہے۔ لیکن راہول گاندھی نے دونوں برادریوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر کھانے میں حصہ لیا اور ٹوٹے ہوئے دلوں کو ملایا۔ یہ بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی ہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اتوار کےروز مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر بداناوالو گاؤں میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کھانڈی کیندرا میں بھجن میں بھی حصہ لیا۔ بعد میں انہوں نے کھادی گراموڈیوگا سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر کی خواتین سے بات چیت کی۔ اس کے بعد راہل نے احاطے میں ایک پودا لگایا۔

راہول گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنماوں نے بھی دونوں برادریوں اور دیہاتیوں کے ساتھ اجتماعی کھانے میں حصہ لیا۔ یہ لنگایت اور دلت برادریوں کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش ہے یہ 29 سال میں پہلی بار تھا جب دونوں برادریوں کے لوگ ایک ساتھ آئے تھے۔ 1993 میں تصادم کے بعد ان علاقوں کی سڑکیں جہاں دو برادریاں رہتی ہیں، استعمال میں نہیں تھیں۔ کانگریس لیڈروں اور منتظمین نے رضاکارانہ طور پر دونوں گلیوں کو جوڑنے کے لیے کام کیا اور سڑک کے لیے ٹائلز بچھائیں، جسے بھارت جوڑو روڈ کہا جاتا ہے۔ راہول گاندھی نے بھی اس رضاکارانہ کام میں حصہ لیا۔ راہل کے ساتھ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار، سدارامیا، رندیپ سنگھ سرجے والا، کے سی وینوگوپال اور دیگر موجود تھے۔ 

راہول گاندھی نے گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھائے اور اجتماعی دعا میں شرکت کی۔ بعد میں، انھوں نے گاؤں میں شرمدان (رضاکارانہ کام) کیا اور گاؤں کے پرانے گھروں کو پینٹ کرکے دلوں کو جوڑنے کا کام کیا-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا