English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر منی بس گہری کھائی میں جاگری ، ۱۱ کی موت ، ۲۷ زخمی ، کئیوں کی حالت نازک

share with us

جموں:14ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت جبکہ 27 دیگر زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں دو کمسن بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں سے گیارہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس حادثے پر اظہار دکھ کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپیہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے حادثے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ میں بدھ کی صبح منڈی سے ساوجیاں جانے والی ایک منی گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے گیارہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس سڑک حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

منوج سنہا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’ساوجیاں پونچھ میں سڑک حادثے میں ہونے والی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرا صدمہ ہوا، پسماندگان کو تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مہلوکین کے لواحیقن کو پانچ لاکھ روپیے معاوضہ دیا جائے گا اور پولیس اور سول حکام کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو بہتر علاج بہم پہنچائیں‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا