English   /   Kannada   /   Nawayathi

ستیہ پال ملک کے بیانات مودی حکومت کے لئے بن رہے ہیں سردرد

share with us

نئی دہلی:11ستمبر 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے ایک بار پھر اپنے بیان سے مرکز کی مودی حکومت کو بے چین کر دیا ہے۔ ستیہ پال ملک نے کہا کہ انہیں یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ اگر وہ مرکز کے خلاف بولنا بند کر دیں گے تو انہیں نائب صدر بنایا جائے گا! انہوں نے کہا، ’’اس معاملہ پر میرا کہنا ٹھیک نہیں، لیکن مجھے اشارے ملے تھے کہ اگر آپ نہیں بولیں گے تو آپ کو (نائب صدر) بنا دیں گے، لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا۔ میں جو محسوس کرتا ہوں وہ ضرور بولتا ہوں۔‘‘

کانگریس پارٹی نے گورنر ستیہ پال ملک کے بیان کی بنیاد پر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کیا ’’مودی جی کی ریوڑیاں: حکومت کے خلاف نہ بولو، میرے کالے کارناموں کو مت کھولو، آپ کو نائب صدر بنا دیں گے۔ میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا- مجھے مودی حکومت کی طرف سے پیشکش تھی کہ سچ بولنا بند کر دو، میں، نائب صدر بنا دوں گا۔ واہ مودی جی واہ... آپ تو بڑے فنکار نکلے!‘‘

گورنر ستیہ پال ملک اکثر مودی حکومت سے سوال پوچھتے ہیں اور حکومت پر حملہ بھی کر دیتے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے انہوں نے مودی حکومت کی طرف سے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم پر بھی سوال اٹھائے تھے۔ ملک بھر میں اس منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کے درمیان ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ حکومت اس اسکیم کو واپس لے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر پی ایم مودی ملاقات کا وقت دیتے ہیں تو وہ ان سے بات کریں گے۔

ستیہ پال ملک نے کہا تھا، "ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، اگنی پتھ اسکیم پر حکومت کو دوبارہ غور کرنا چاہئے، یہ اسکیم بہت شرمناک ہے، نوجوانوں کو نیچا دکھائے گی اور اس اسکیم سے نوجوانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، لہذا اس منصوبہ کو واپس لیا جانا چاہئے۔‘‘

ملک بھر میں زرعی قوانین کے خلاف چل رہی کسان تحریک کے درمیان بھی ستیہ پال ملک نے مرکزی حکومت کا محاصرہ کیا تھا۔ صرف اتنا ہی نہیں سال 2019 میں جب پلوامہ میں ملی ٹینٹوں نے حملہ کر کے 44 نیم فوجی جوانوں کو شہید کر دیا تھا، اس وقت بھی ستیہ پال ملک نے اسے حکومت اور خفیہ ایجنسیوں کی چوک قرار دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا