English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکیرین اور قدرتی گیس کے معاملہ: امریکی صدر نے عالمی رہنماوں سے کی بات چیت

share with us

 

 

10/ستمبر/2022(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر جو بائڈن نے کینڈا، جاپان اور یورپی سربراہان کے ساتھ یوکیرین کو عسکری و مالی امداد سمیت یورپ کو گیس کی ترسیل کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا ۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک تحریری بیان کے مطابق بائیڈن، رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس، پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، جرمن چانسلر اولاف شولز، اطالوی وزیر اعظم ماریو درگہی ، جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو، نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ اور برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سمیت فرانس اور یورپی یونین کے نمائندوں سے مذاکرات کیے۔

ان مذاکرات میں یوکرین کو فوجی اور مالی امداد جاری رکھنے اور روس کے خلاف پابندیوں پر زور دیا گیا ہے تو یورپ کو کم لاگت اور قابل دوام قدرتی گیس کی فراہمی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا