English   /   Kannada   /   Nawayathi

پائلٹ اور معاون پائلٹ میں ٹیک آف کے فوراً بعد ہاتھا پائی ،جانیے پھر کیا ہوا؟

share with us


پیرس : 29/اگست/2022(فکروخبر/ذرائع) طیارے کے پائلٹ اور اسسٹنٹ کے درمیان دوران پرواز تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے بعد ایئر فرانس انتطامیہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

ایئر فرانس کے طیارے میں واقعے کے بعد انتظامیہ نے دونوں پائلٹس کو معطل کردیا، یہ واقعہ جنیوا اور پیرس کے درمیان طیارے کی پرواز کے دوران پیش آیا۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پائلٹ اور اس کے ساتھی معاون پائلٹ کے درمیان جھگڑا طیارہ کے ٹیک آف کے فوراً بعد ہاتھا پائی میں بدل گیا۔

درایں اثنا ایئر فرانس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ کیبن کے ارکان نے کاک پٹ میں شور سنا اور پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ کے درمیان جگھڑے کوحل کرنے کے لیے مداخلت کی۔ یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا مگر اس کا انکشاف ہفتے کے روز کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کو فوری طور پر حل کر لیا گیا اور پرواز معمول کے مطابق آگے بڑھتی رہی۔ پائلٹ اپنے "مکمل طور پر نامناسب رویے” کے حوالے سے انتظامیہ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

سول ایوی ایشن آفس نے کہا ہے کہ اسے حادثے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ کیونکہ پیرس میں پرواز کے اترنے سے قبل ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی تھی۔

دونوں پائلٹوں کے جھگڑے کا انکشاف فرانسیسی سول ایوی ایشن سیفٹی انویسٹی گیشن اتھارٹی کی منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد ہوا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا