English   /   Kannada   /   Nawayathi

اعظم خان کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

share with us

رام پور:18/اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اعظم خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافی ہوگیا ہے اور ان کے خلاف رامپور کے دو مختلف تھانوں میں گواہوں کو دھمکانے کے الزام میں دو کیسز درج کیے گئے ہیں۔ ایک کیس کوتوالی نگر رامپور اور دوسرا کوتوالی گنج رامپور میں درج کیا گیا ہے۔

ابرار حسین نام کے شخص نے بتایا کہ 'وہ ڈنگر پور کا رہائشی ہے۔ انہوں نے 2019 میں اعظم خان اور علی حسن سی او کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس لیے آج عدالت میں گواہی تھی۔ اس دوران کچھ لوگ ان کے گھر آئے جن میں اشد محمود اور عبدالپرویز شمسی سمیت کئی لوگ موجود تھے۔ اس دوران وہ گھر میں داخل ہوئے اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے میری بیوی کو بھی گالیاں دیں اور جب میں عدالت سے گواہی کے بعد آیا تو میں نے ایف آئی آر کے لیے تھانے میں شکایت دی ہے۔ اس کے بعد مجھے سکیورٹی ملی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس سُپرنٹنڈنٹ اشوک کمار شکلا نے بتایا کہ 17 اگست کو اعظم خان کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایس پی اشوک کمار شکلا نے بتایا کہ میرے پاس دو گواہ آئے تھے اور انہوں نے بتایا کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس کے بعد گواہوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی گواہوں کو سکیورٹی بھی دی گئی ہے۔ ایس پی نے مزید کہا کہ عدالتی عمل میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا