English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقدمہ کی فائل لے کرفرار ہونے والے یوگی کابینہ کے وزیر کو ایک سال قید کی سزا

share with us

لکھنؤ:08اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) آرمس ایکٹ کے 31 سال پرانے معاملے میں یوگی حکومت میں کابینہ کے وزیر راکیش سچان کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ وزیر راکیش سچان نے کانپور کی عدالت میں خودسپردگی کر دی ہے۔ وزیر کو عدالت نے ایک سال کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان پر 1500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اے سی ایم ایم آلوک یادو کی عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ ہفتہ کے روز سنایا جانا تھا لیکن وزیر راکیش سچان فیصلہ آنے سے پہلے ہی مبینہ طور پر مقدمہ سے متعلق فائل کو لے کر فرار ہو گئے۔ یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ان کے وکیل نے آرڈر کی کاپی چھیننے کی کوشش کی، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس معاملے پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’بی جے پی کے وزیر کے ساتھ ساتھ مفرور آئی پی ایس کو بھی دھونڈ لیجئے گا۔‘‘

ادھر، وزیر راکیش سچان کا کہنا ہے کہ وہ اے سی ایم ایم کی عدالت میں پہنچے تھے۔ پرانے کیس کا فیصلہ سنانے کی بات ہو رہی تھی لیکن ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، اس وجہ سے وہ چلے گئے۔ اگلی تاریخ کے لیے درخواست دی گئی ہے، فائل کو جج نے رکھ لیا تھا، وزیر کا فائل لے کر بھاگنا غلط ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا