English   /   Kannada   /   Nawayathi

بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع دینے کی ضرورت: محبوبہ مفتی

share with us

سری نگر:06جولائی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کولگام انکاؤنٹر کے دوران دو ملی ٹنٹوں کے سرنڈر کرنے پر ان کے اہلخانہ کی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کی سراہنا کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسں نوعیت کی کاوشیں جاری رہنی چاہئے تاکہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے۔

بتادیں کہ پولیس کے مطابق کولگام کے ہادی گام علاقے میں بدھ کو انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی ملی ٹنٹوں نے اہلخانہ کی اپیل پر سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’دو جانیں ان کے اہلخانہ کی کاوشوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کے بدولت بچ گئیں‘۔

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’اس نوعیت کی کوششیں آئندہ بھی جاری رہنی چاہئے تاکہ ملی ٹنسی کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا