English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار میں اویسی کے ساتھ ہوگیا کھیلا ، پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی آرجے ڈی میں شامل

share with us

پٹنہ:29جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)بہار میں ایک مرتبہ پھر آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ دراصل مکیش سہنی کی جماعت کے ارکان اسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے بعد بی جے پی بہار میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی تھی۔ تاہم بدھ کے روز تیجسوی یادو نے اعلان کیا کہ اسد الدین اویسی کی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ممبر اسمبلی آر جے ڈی میں شامل ہو گئے ہیں۔

چاروں ممبران جنہوں نے آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کی ہے وہ شاہنواز، اظہار، انجار نائینی، سید رکن الدین ہیں۔ جبکہ پانچویں رکن اسمبلی اختر الایمان نے مجلس کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو بدھ کے روز خود گاڑی چلا کر اے آئی ایم آئی ایم کے چاروں ارکان اسمبلی کو اسمبلی اسپیکر وجے سنہار کے چیمبر میں لے گئے۔ یہاں سے نکلنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ چار قانون سازوں نے آر جے ڈی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس سے قبل یوپی اسمبلی انتخابات کے بعد بھی مجلس کے لیڈر گڈو جمالی نے اویسی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ مجلس نے یوپی میں تقریباً 100 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے، جن میں سے واحد گڈو جمالی ہی ایسے تھے جن کی ضمانت ضبط نہیں ہوئی تھی۔ گڈو نے بعد میں بی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی اور حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخاب میں اعظم گڑھ سے مقابلہ کیا۔ یہاں گڈو جمالی جیت تو نہیں سکے لیکن انہوں نے خاصی تعداد میں ووٹ حاصل کر کے بی ایس پی کارکنان میں جوش ضرور پیدا کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا