English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیے شوق کے دیوانے اس برطانوی شہری سے اور جانیے اس نے کیا کیا!؟

share with us

مانچسٹر  : 16/جون/2022(فکروخبر/ذرائع) برطانوی شہری نے اپنے پسندیدہ جوتو ں سے متاثر ہوکر پاؤں پر جوتوں کا ٹیٹو ہی بنووا لیا۔

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا ایسا ہی کچھ ہوا ہے برطانیہ کے ایک شہری کے ساتھ جس کو اب بار بار جوتے خریدنے کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ اس نے پسندیدہ جوتوں سے متاثر ہوکر پاؤں پر جوتوں کا ٹیٹو ہی بنوا لیا ہے۔

جی ہاں! مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹیٹو آرٹسٹ نے اپنے کلائنٹ کے پاؤں پر بنائے گئے جوتوں کے ٹیٹوز کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پراپلوڈ کی ہیں جس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

اس ٹیٹو آرٹسٹ کو شہری کے پاؤں پر جوتوں کا ٹیٹو بنانے میں تقریبا 10 گھنٹے لگے تاہم یہ اتنا صفائی سے بنایا گیا ہے کہ ان ویڈیو اور تصاویر میں برطانوی شخص کے پیروں پر بنے ٹیٹوز بالکل اصل جوتوں کی طرح نظر آرہے ہیں۔

 

 

Urdu News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا