English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک پر پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والا گرفتار

share with us

بریلی:13جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں پولیس نے پیغمبر اسلام پر نازیبا تبصرہ کرنے والے ملزم دیول عرف گڈو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ نازیبا تبصرہ کرنے والے ملزم گڈو کو بھوجی پورہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بریلی ضلع کے بھوجی پورہ تھانہ علاقے کے دھوراٹنڈہ قصبے کا رہنے والا پردیپ دیول عرف گڈو ہندو رکھشا دل کا رہنما ہے۔ پردیپ عرف گڈو نے فیس بک پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر نازیبا تبصرہ کرکے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔

معاملہ کے علم میں آنے کے بعد بھوجی پورہ پولیس اسٹیشن نے فورا تحقیقات شروع کردی۔ بھوجی پور پولس تھانے نے اس معاملے کی جانچ دھوراٹنڈہ چوکی کے انچارج پرمود کمار کو سونپی تھی۔ بھوجی پورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر اکھلیش پردھان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم پردیپ دیول عرف گڈو کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر ڈیبیٹ کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس کے بعد ملک کا ماحول خراب ہو گیا، لوگوں نے نوپور شرما کے خلاف احتجاج کیا اور ان کی گرفتار کا مطالبہ کیا تاہم ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو ملک کے مختلف حصوں میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج ہوا، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ الزام ہے کہ پولیس کی اس کارروائی میں رانچی میں دو بچوں کی موت ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا