English   /   Kannada   /   Nawayathi

ای ڈی کے سوالات کا سامنا کرنے دوبارہ ای ڈی دفتر پہونچے راہل گاندھی ، کانگریس کارکنان کا احتجاج

share with us

:13جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ کئی کانگریسی کارکنان اور لیڈران مرکزی ایجنسی کے دفتر کے قریب دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے ۔راہل گاندھی کے ساتھ ای ڈی کے دفتر پہنچے کانگریس کارکنان کو سیکورٹی فورسز نے روک دیا جس سے ناراض ہو کر کارکنان دھرنا دیتے ہوئے نعرے بازی کرنے لگے۔ پولیس کانگریس کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ کانگریس نے ملک بھر میں احتجاج کی بھی کال دی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ نریندر مودی حکومت کا انتقام ہے۔ پی چدمبرم، دگ وجئے سنگھ، اشوک گہلوت، بھوپیش بگھیل سمیت سینئر کانگریس لیڈروں نے 'ستیہ گرہ' مارچ میں حصہ لیا۔ 

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ دہلی پولیس کی طرف سے پارٹی کو احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کے باوجود پارٹی کا 'ستیہ گرہ' مارچ جاری رہے گا۔ ای ڈی آفس کے قریب سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے احتجاج پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مظاہروں کو 'جعلی ستیہ گرہ' قرار دیا۔

 

اس درمیان راہل گاندھی سوالات کا سامنا کرنے کے لئے دوبارہ ای ڈی کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ انہیں لنچ کا مختصر وقفہ دیا گیا تھا، جس کے دوران وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی سے اسپتال میں ملاقات کے لئے گئے 

کانگریس کے مارچ کے دوران حراست میں لئے گئے متعدد لیڈران کو تغلق لین تھانہ میں رکھا گیا ہے۔ پرینکا گاندھی تھانہ پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے زیر حراست لیڈران سے ملاقات کی۔

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا