English   /   Kannada   /   Nawayathi

سینئر لیڈراور مشہور وکیل کپل سپل نے دیا کانگریس سے استعفیٰ ، سماج وادی پارٹی کی طرف سے انتخابی میدان میں اترے

share with us
kapil sibal, congress, indian politics, samaj wadi party, akhlesh yadav

نئی دہلی:25؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اب راجیہ سبھا کے لئے انتخابی میدان میں اتر گئے ہیں۔ انہیں سماجوادی پارٹی کی حمایت سے آزاد امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔۔ کپل سبل نے اطلاع دی کہ انہوں نے 16 مئی کو ہی پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔

کپل سبل نے راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک آزاد آواز ہونی چاہئے، اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ نیز آواز اگر آزاد ہوتی ہے تو لوگوں کو یہ معلوم چلتا ہے کہ یہ کسی سیاسی جماعت کی آواز نہیں ہے بلکہ لوگوں کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم حزب اختلاف میں رہ کر اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں، جو مودی حکومت کی مخالفت کرے۔ میں خود اس کے لئے کوشش کروں گا۔‘‘

کپل سبل کے استعفی پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کپل سبل بڑے لیڈر رہے ہیں۔ ایک پر فیصلہ ہو گیا ہے، دو پر جلد ہی ہونے والا ہے۔ خیال رہے کہ سماجوادی پارٹی کو ابھی مزید دو سیٹوں کے لئے امیدواوروں کا اعلان کرنا ہے، ڈمپل یادو اور جاوید علی خان کے ناموں پر بحث ہو رہی ہے تاہم پارٹی نے حتمی طور پر انہیں امیدوار بنانے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کپل سبل نے حال ہی میں لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔ معلومات کے مطابق، سبل نے سپریم کورٹ میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی نمائندگی کی تھی۔ اعظم خان کو دو سال جیل میں رہنے کے بعد سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا۔ خیال رہے کہ اگلے ماہ ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی 11 سیٹیں شامل ہوں گی۔

قومی آوازکے شکریہ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا