English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیان واپی مسجد معاملہ ، مسلم فریق کی درخواست پر سماعت 26مئی کو ، پوجا کی اجازت کی عرضی پر فیصلہ محفوظ

share with us

:24؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)ہندو فریق کے وکیل وشنو جین بتایا ’’گیان واپی مسجد کے خلاف مقدمہ کو مسترد کرنے کے بارے میں آرڈر 7، 11 سی پی سی کے تحت مسلم فریق کی درخواست پر 26 مئی کو سماعت ہوگی۔ عدالت نے دونوں فریقوں کو سروے کے حوالہ سے دائر کی گئی کمیشن کی رپورٹ پر اعتراض پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘‘

قطب مینار کے احاطہ میں پوجا کرنے کی اجازت طلب کرنے والی عرضی پر ساکیت کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت مکمل کر لی ہے اور اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ عدالت نے اس معاملہ میں 9 جون کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

گیان واپی معاملہ پر بات کرتے ہوئے ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے کہا، ’’مسلم فریق نے کل اپنے دلائل پیش کیے، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عبادت گاہوں کے قانون کے دائرے میں آتا ہے۔ وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے بھی اپنے دلائل عدالت میں پیش کئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’اس معاملہ کو یوں ہی رد نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اس میں مزید پیشرفت ہوگی۔ یہ جائیداد کا نہیں بلکہ حق عبادت کا معاملہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا