English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق نوکرشاہوں کا پی ایم مودی کو کھلا خط، کہا ملک میں نفرت کی سیاست بند ہو

share with us

:27؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)سو سے زیادہ سابق نوکرشاہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک سے "نفرت کی سیاست" کے خاتمہ کے لئے زور دیں گے۔ خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم ان ریاستی حکومتوں پر اس تعلق سے زور دیں، جہاں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔ ایک کھلے خط میں سابق بیوروکریٹس نے تحریر کیا ہے کہ ’’ہم ایک ایسے ملک میں نفرت سے بھری تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر اقلیتی برادریوں کے افراد کو قربان کیا جا رہا ہے، بلکہ ملک کے آئین کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔‘‘

خط میں کہا گیا ہے کہ ’’سابق سرکاری ملازمین کی حیثیت سے ہم عام طور پر ایسے سخت الفاظ میں اظہار خیال نہیں کرنا پسند کرتے، لیکن جس تیزی سے ہمارے آباؤ اجداد کی تعمیر کردہ آئینی عمارت کو تباہ کیا جا رہا ہے، وہ ہمیں بولنے اور ہمارے غصہ و درد کو اظہار کرنے پر مجبور کرتا ہے۔‘‘

دہلی میں پولیس پر مرکزی حکومت کا کنٹرول ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گزشہ کچھ سالوں اور مہینوں میں کئی ریاستوں میں جن میں آسام، دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور اتراکھنڈ شامل ہیں وہاں اقلیتی برادریوں، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دہلی کو چھوڑ کر ان تمام ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے اور دہلی میں دہلی پولیس مرکزی حکومت کے زیر کنٹرول ہے۔

سابق افسران نے خط میں کہا ہے کہ "ہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘‘ کے آپ کے وعدے کو دل سے لیتے ہوئے آپ کے ضمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ کیا حکومت اس پر عمل کرے گی۔ ہمیں امید ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے اس سال میں آپ متعصبانہ خیالات سے اوپر اٹھ کر نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کی کال دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا