English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ سال میں دو کروڑ ملازمتیں ختم ، راہل بولے یہ مودی جی کا ماسٹرسٹروک

share with us

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے معاملے پر مرکز کی مودی حکومت کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’نئے ہندوستان کا نیا نعرہ، ہر گھر بے روزگاری، گھر گھر بے روزگاری۔ 75 سالوں میں مودی جی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کے ’ماسٹر اسٹروک‘ نے 45 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے نوکری کی امید چھوڑ دی ہے۔‘‘

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں 2.1 کروڑ ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔ اس رپورٹ میں چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ملک میں 45 کروڑ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے نوکری کی تلاش ترک کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ خراب حالت خواتین کی ہے۔ صرف 9 فیصد خواتین ایسی ہیں جن کے پاس کام ہے یا وہ بھی کام کی تلاش میں ہیں۔ راہل گاندھی نے اس رپورٹ کی بنیاد پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا